27 اپریل 2016 - 08:04
سیستان و بلوچستان میں تین پولیس اہلکار شہید

اسلامی جمہوریہ ایران کی پولیس کے تین جوان مسلح شرپسندوں کے ساتھ جھڑپ میں شہید ہو گئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان کی پولیس کے سربراہ جنرل حسین رحیمی نے کہا ہے کہ اس صوبے کے ضلع خاش کی ایک چیک پوسٹ پر منگل کے روز مسلح شرپسندوں کے حملے میں پولیس کے تین اہلکار( منوچہر جوینی، ابوالفضل خمراورعباس چراغی ) شہید ہو گئے۔ اس حملے میں پولیس کے تین جوان زخمی بھی ہوئے ہیں۔

انھوں نے مسلح شرپسندوں کی گرفتاری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کے جوان اپنے خون کے آخری قطرے تک ایران کی سلامتی اور ارضی سالمیت کا دفاع کریں گے۔

.......

/169